پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ہے حلف برداری تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی تقریب میں 10نئے ایڈیشنل ججز سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لیاحلف اٹھانے والے نئے ایڈیشنل ججز میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین،جسٹس صادق علی اورجسٹس مدثر امیر ،جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان شامل ہیں۔نئے ایڈیشنل ججز کے حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 23 ہوگئی۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی