محمد سجاد بلوچ اسسٹنٹ ٹو کمشنر  پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیرہ تعینات 

  محمد سجاد بلوچ اسسٹنٹ ٹو کمشنر  پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیرہ تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) خیبرپختونخواحکومت نے گریڈ 17کے پرائیویٹ سیکرٹری کمشنر دفتر محمد سجاد بلوچ کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عوامی، سماجی، مذہبی، تجارتی، صحافتی اور سیاسی حلقوں نے اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تعیناتی پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے گریڈ 17کے پرائیویٹ سیکرٹری کمشنر دفتر محمد سجاد بلوچ کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محمد سجاد بلوچ کا شمار ڈیرہ ڈویژن کے فرض شناس، ایماندار اور قابل افسران میں ہے، جنہوں نے ہمیشہ عوام اور علاقے کی حقیقی خدمت کی ہے، ان کی بدولت ڈیرہ اسماعیل خان کے محکموں کے مسائل حل ہوئے ہیں،عوامی، سماجی، مذہبی، تجارتی، صحافتی اور سیاسی حلقوں نے اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تعیناتی پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر محکموں اور عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لیں گے۔