نوشہرہ کینٹ میں نوسر بازی کی بڑ ی واردات، چا تولے چلائی چوڑیاں لیکرفرار
نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود مین بازار میں نوسربازی کی بڑی واردات، نامعلوم نوسرباز نے ٹیکسی ڈرائیور کو پھنسا کر خود ساڑھے چار تولے طلائی چوڑیاں دکان سے باہر کھڑی خواتین کو دیکھانے کے بہانے لیکر فرار پولیس نے سنار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ٹیکسی ڈرائیور کو حراست اور ٹیکسی گاڑی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ صرافہ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران نوشہرہ نے ملزم/لزمان کی گرفتاری کیلیے 24گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر نوشہرہ کینٹ بھر میں شٹر ڈاون اور سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی اس سلسلے میں عابد سعید ولد سعید بخش ساکن نوشہرہ کلاں حال اے ایس سی کالونی نوشہرہ کینٹ نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی جیولری کی دکان عابد جیولر واقع مین بازار متصل صرافہ بازار نوشہرہ کینٹ میں موجود تھا کہ اس دوران ایک ایکس ایل آئی موٹر کار نمبری LED4439میں چند افراد آکر مجھ سے 6عدد طلائی چوڑیاں خریدنے کا کہا جب میں نے 6عدد طلائی چوڑیوں کا وزن کیا تو ساڑھے چار تولے نکل آئے گاہک نے چوڑیاں باہر کھڑی خواتین کو دیکھانے کے بہانے لے جاکر بھاگ نکلا میں تعاقب کیا لیکن وہ قریبی خورشید بک سنٹر والی گلی سے فرار ہوا جہاں پر پہلے سے سٹارٹ شدہ ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبری نامعلوم سے فرار ہوگیا نوشہرہ کینٹ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور محمد آصف ولد محمد اکبر ساکن رحمت آباد خٹ کلے نوشہرہ کو حراست میں جبکہ انکی ٹیکسی کو تحویل میں لے لیا اور ٹیکسی ڈرائیور سمیت فرار ملزم اسم و سکونت نامعلوم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ان کو فرار شدہ ملزم نے بکنگ کروائی کہ کہیں جارہے ہیں بس صرافہ بازار سے طلائی زیورات خریدنے ہیں اس سلسلے میں صرافہ ایسوسی ایشن نوشہرہ اور انجمن تاجران نوشہرہ نے پولیس کو ملزم/ملزمان کی گرفتاری کیلیے 24گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے بصورت دیگر نوشہرہ کینٹ بھر میں شٹر ڈاؤن اور شوبراچوک میں مظاہرے کی دھمکی دے ڈالی ہے