چلڈرن کو بہترین کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں،قاسم علی شاہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے زمنگ کور کیمپس پشاور کے متعقلہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمنگ کور میں سٹیٹ چلڈرن کو بہترین کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی محرومی کا احساس نہ ہو۔ یہ ہدایت انہوں نے زموکور کیمپس پشاور کے اچانک دورے کے دوران دیں۔ صوبائی وزیر نے کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا اور وہ سٹیٹ چلڈرن سے بھی ملے اور ان سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔واضح رہے کہ زمنگ کور کیمپس پشاور میں 500بچوں کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں موجودہ حکومت سٹیٹ چلڈرن کوتمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان بچوں کو کھیل، صحت،تعلیم سمیت دیگر اہم سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کیمپس کے قریب واقع اپنی اراضی پر گرلزکیمپس بنائے گا جو بچوں کے لئے بہترین منصوبہ ہوگا