چیئرمین زکواۃ کونسل مقامی زکواۃ کمیٹیوں کی تشکیل کے عمل میں سست روی پربرہم

  چیئرمین زکواۃ کونسل مقامی زکواۃ کمیٹیوں کی تشکیل کے عمل میں سست روی پربرہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئر مین خیبر پختونخوا زکواۃ و عشر کونسل امتیاز خان نے ضلع کی سطح پر مقامی زکواۃ کمیٹیوں کی تشکیل کے عمل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے اندر مقامی کمیٹیاں 10 روز میں مکمل طور پر فعال کی جائیں اور مستحقین میں زکواۃ فنڈ کی تقسیم شروع کی جائے بصورت دیگر 10 روز کے بعد صوبائی کونسل غیر فعال کمیٹیوں پر ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کرے گی۔ منگل کے روز پشاور میں صوبائی زکواۃ و عشر کونسل کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئر مین امتیاز خان نے کہا کہ مستحقین تک ان کا حق فوری پہنچا یا جائے اور فنڈز کی تقسیم میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں صوبائی زکواۃ کونسل کے ممبران، ضلعی زکواۃ چیئر مین پشاور، سابق رکن قومی اسمبلی ساجد نواز خان اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر زکواۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو، ان کی کارکردگی اور فنڈز کی مستحقین میں فوری طور پر تقسیم کے لیے لائحہ عمل بھی وضع کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زکواۃو عشرکونسل کے چیئرمین نے کہا کہ صوبائی کونسل نے 12 کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار روپے زکواۃ کمیٹیوں کوفراہم کرنے کے لئے جاری کر دئے ہیں تاہم ضلعی زکواۃ کمیٹیوں کو چاہیے کہ یہ رقوم صوبائی سطح کے ہسپتالوں کو منتقل کرنے میں تاخیر نہ کریں اور اس عمل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مستحق افراد اس سے استفادہ کر سکیں۔