محکمہ خوراک، ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلدحتمی شکل دی جائے،ظاہر شاہ طورو

      محکمہ خوراک، ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلدحتمی شکل دی جائے،ظاہر شاہ طورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی زیر صدارت محکمہ خوراک کی مجوزہ ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو تفصیل میں زیر غور لایا گیا ظاہر شاہ طورو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے اس کی ری اسٹرکچرنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک میں جدید اصلاحات متعارف کروا کر محکمہ خوراک کے انتظامی آمور میں شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خوراک اشفاق احمد اوردیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے محکمہ خوراک کے مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر خوراک نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلد ختمی شکل دی جائے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کریں تاکہ عوام کو زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور محکمہ خوراک کی کارکردگی میں بہتری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اجلاس کے اختتام پر وزیر خوراک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اصلاحاتی عمل کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔