جماعت اسلامی نوشہرہ آج یوم یکجہتی کشمیر بھر انداز میں منائے گی
نوشہرہ (بیورورپورٹ)آج 5 فروری بروزبدھ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے زور و شور سے کشمیر ڈے منانے کا اعلان پبی سٹیشن چوک میں 10 دس بجے جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام احتجاجی کشمیر ریلی ہوگی جس سے نائب امیر صوبہ خیبر وسطی مولانا ھدایت اللہ ضلعی امیر حاجی عنایت الرحمن ضلعی جنرل سیکٹری میاں مہاجر شاہ اور دیگر ضلعی زونل اور مقامی قائدین خطاب کریں گے کشمیر پر سمجھوتہ اور شہداء کے خون سے غداری نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ مولانا گوہر الرحمن گوہر نے میڈیا ٹاک کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک کروڑ پچاس لاکھ لگ بھگ مسلمانوں کے دین ایمان عقیدے جان مال کی حفاظت عزت اور مستقبل کا مسئلہ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اس لئے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ھم کشمیر پر خاموش نہیں رہیں گے بولتے رہیں گے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خاص کر اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں انہوں پوری قوم سے یوم یکجہتی کشمیر پورے زور شور سے اور شایان شان طریقے سے منانے کی اپیل کی