ڈیرہ،گنے کی ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم،2 طالبات جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پہاڑ پور عدالت روڈ پر گنے کی ٹرالی اور موٹرسائیکل کے افسوسناک تصادم میں کالج سے گھر جانیوالے 2طالبات جاں بحق، انکا کزن زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں پہاڑ پور عدالت روڈ پر فسٹ اور سیکنڈیئر کی طالبات اپنے قریبی رشتہ دار کے ہمراہ کالج سے موٹرسائیکل پر گھر کی طرف روانہ تھیں کہ گنے کی ٹرالی کی ٹکر سے دونوں طالبات موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا قریبی رشتہ دار زخمی ہوگیا۔