ڈیرہ،گالم گلوچ تنازعہ،دکانداروں کے لڑائی جھگڑا،بازار میدان جنگ بن گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گالم گلوچ کے تنازعہ پر توپانوالہ بازار کے دکانداروں کے لڑائی جھگڑا، بازار میدان جنگ بن گیا، ایک فریق کے تین افراد زخمی ہوگئے، سٹی پولیس نے فریق دوئم کے 3دکانداروں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی میں توصیف آباد کے رہائشی شہروز خان ولد مہر دین راجپوت نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت سول ہسپتال ڈیرہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری توپانوالہ بازار میں قدیمی سوہن حلوہ کے نام پر دکان ہے،28سالہ محمد عمران ولد محمد بخش بھٹی سکنہ نواب میرے ساتھ شاگرد ہے، جبکہ میرے ساتھ میرا بھائی محمد ارسلان کی ڈرائی فروٹ کی ملحقہ دکان ہے، جبکہ میرے بالمقابل اصلی قدیمی سوہن حلوہ کے نام سے دکان ہے، گزشتہ شب میں اور عمران دکان میں موجود تھے تین عورتیں جوکہ اصلی قدیمی سوہن حلوہ کی دکان سے نکل کر میری دکان پر آئیں اور حلوہ خرید کر چلی گئیں تو میرا شاگرد عمران سامنے اصلی من ملن کی دکان سے واپس اپنی دکان پر آرہا تھا کہ اصلی قدیمی سوہن حلوہ و ڈرائی فروٹ میانی کے دکاندار اجمل وزیر ولد نامعلوم سکنہ گرہ حیات،نقیب ولد نامعلوم اور عبدالرحیم میابی ولد نامعلوم سکنائے نامعلوم میرے شاگرد کو گالم گلوچ دیتے ہوئے پکڑ کر مین بازار میں زدوکوب کرنے لگے، میرا بھائی ارسلان اس کی خلاصی کیلئے گیا تو اجمل وزیر نے شادگرد عمران کے سر میں لوہے کے سریہ سے وار کیا، جس سے لگ کر عمران خان زخمی ہوگیا، اور بے ہوش ہوگیا، متذکرہ ملزمان نے ہمیں بھی زدو کوب کیا، جس سے ہم دونوں بھائی بھی زخمی ہوئے،