سپیکر بابر سلیم سواتی سے ایم پی اے حاجی زر عالم خان کی ملاقات

  سپیکر بابر سلیم سواتی سے ایم پی اے حاجی زر عالم خان کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی (نما ئندہ پاکستان) سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی سے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم خان ان کے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی ڈی چوک کے احتجاج میں غیر قانونی جیل میں قید کارکنان کیلئے موثر آواز اٹھانے پر غور ہوا بابر سلیم سواتی نے حاجی زرعالم خان کی قیدیوں کیلئے اسمبلی کی فلور پر آواز اٹھانے کی بھرپور تائد کی   بابر سلیم سواتی نے  کہا کہ ہم ورکرز کے ساتھ ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہیں اور رہائی کیلئے  پارٹی لیڈرشپ  اور آئی ایل ایف کے ٹیم سے رابطے میں ہے اور ان کے رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ورکرز کو جلدرہا کیا جائے۔ان کے والدین اور ان کے گھر والوں پر رحم کیا جائے حاجی زرعالم خان  نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود بھرپور عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے کارکنان اور انکی فیملیز پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آج مزید مضبوط عزم کے ساتھ کھڑے ہیں