سی سی پی او پشاور کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کاجائزہ
پشاور(کرائم رپورٹر) ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے اندرون شہر، رورل ڈویژن، صدر ڈویژن سمیت متنی اور نواحی علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دورے کے دوران سی سی پی او قاسم علی خان نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی، تھانوں اور چوکیات کی سکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور تھانہ آنے والے سائلیں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات کی، سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل میں محرر سٹاف کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، صوبائی دارالحکومت پشاور م میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر کیپٹل سٹی پولیس تمام تردستیاب وسائل کو بروکار لارہے ہیں،شہرمیں چیکنگ اور سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،جاری پولیو مہم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں سی سی پی او پشاو ر قاسم علی خان تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے رورل اور صدر اور دیگر ڈویژنز کے مختلف تھانوں کادورہ کیا ہے، اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے، سی سی پی او قاسم علی خان نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات کی، سی سی پی او نے کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، جاری پولیو مہم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کے عزت و وقار کا بھی بھر پور خیال رکھنا پولیس کا بنیادی فرض ہے، سی سی پی او پشاور نے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی معاشرے میں امن کے قیام کیلئے پولیس کیساتھ عوام کی تعاؤن بے حد ضروری ہے،ڈی آر سی او پی ایل سی ممبران کیساتھ ملاقات کے دوران علاقائی جرائم،منشیات،ہوائی فائرنگ وغیرہ کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کی،سی سی پی او پشاور قاسم علی خان پی ایل سی، ڈی آر سی ممبران اور معززین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ (پی ایل سی) اور ڈی آر سیز پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور آپ معززین اور مشران کے تعاون کی بدولت معاشرے میں امن کے قیام میں کا فی بہتری آئی ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور خیبر پختونخواہ کا دل ہے اور یہاں پر امن و امان کے قیام میں ہم سب ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کرینگے،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروئیوں میں پشاور پولیس کیساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہے، جس کی روک تھام میں پی ایل سی ممبران کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے، سی سی پی او پشاو ر قاسم علی خان نے پشاور کے ڈی ار سیز کی کردار کو بھی سراہا، پی ایل سی ممبران اور معززین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرے سے آئس،منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے ہر وقت تیار ہے پی ایل سی ممبران اور علاقہ عمائدین نے پشاور پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں پشاور پولیس کیساتھ شانابشانہ کھڑے ہیں کیونکہ ہم سب محب الوطن پاکستانی ہیں اور امن و امان کی قیام میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،