قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سیاحت، آثار  قدیمہ و عجائب گھر کی سب کمیٹی کا اجلاس

  قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سیاحت، آثار  قدیمہ و عجائب گھر کی سب کمیٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر کی سب کمیٹی کا اجلاس اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، جن میں ریحانہ اسماعیل، زرعالم خان اور عجب گل شامل تھے، کے علاوہ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا، محکمہ سیاحت اور محکمہ قانون کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے کمیٹی کو پی ٹی ڈی سی کے تحت صوبائی املاک کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ املاک  چار سال سے غیر فعال تھیں، اور ان کی بحالی کے لیے درکار مالی وسائل نہیں تھے۔ اس پس منظر میں، ان املاک کو سالانہ 40 فیصد منافع کی شرح پر آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو ایک متوازن اور عملی اقدام تھا۔چیئرمین کمیٹی سمیع اللہ خان نے اس معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ قانون سے رائے طلب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔