ڈیرہ،تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 60 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پشہ پل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکرسے 60سالہ شخص موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدو د میں 60سالہ احمد نواز ولد حق نواز سکنہ کلاچی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پشہ پل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ نے اس کو ٹکر مار دی جس سے لگ کر موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔