سینیٹر سردار علی خان کی اہلیہ کی وفات پر لندن میں مقیم جیالے بھائیوں کی اظہار تعزیت
پبی (نما ئندہ پاکستان)پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سینٹر سردار علی خان کے زوجہ کی وفات پر لندن میں مقیم پی پی کے جیالے بھائیوں کی اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت کا اظہار کیا۔ زوجہ سردار علی خان نے پی پی پی کی تحریک میں اپنے خاوند کے شانہ بشانہ جدوجہد کی۔مرحومہ ایک نڈر اور بے باک خاتون تھیں۔ساجد اقبال اضاخیلی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان کی زوجہ کی وفات پر لندن میں مقیم پی پی پی کے جیالے بھائیوں پی پی پی پی۔کے 88 کے سابق امیدوار ساجد اقبال اضاخیلی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر واجد خان، ماجد شکیل خان اور ثاقب خان نے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی پی پی پی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ لندن کی جامع مسجد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اجتماعی دعا مانگی گئی۔ کہ مرحومہ نے پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سینٹر سردار علی خان کی پیپلز پارٹی میں جدوجہد میں شانہ بشانہ کردار ادا کیاشہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو مرحومہ کی آئیڈیل رہنماء تھے۔ 12 دسمبر 2007 کو شہید بے نظیر بھٹو کی زر باغ آمد پر ان کی بہترین مہمان نوازی پر بی بی شہید نے مرحومہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا تھا