آل ایمپلائز گرینڈ الائنس ایبٹ آباد کا 10فروری کو اسلا م آباد احتجاج میں شرکت کا اعلان 

    آل ایمپلائز گرینڈ الائنس ایبٹ آباد کا 10فروری کو اسلا م آباد احتجاج میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ)آل ایمپلائز گرینڈ الائنس ایبٹ آباد نے پنشن پر کٹ لگانے کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد میں بڑے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔خیبر پختون خوا سے لاکھوں ملازمین اپنے حقوق کے لئے نکلیں گے۔مطالبات کی منظوری تک  دھرنا دینے اور تمام سروسز سے بائیکاٹ اور دفاتر کی تالہ بندی کی دھمکی دی ہے۔اس حوالہ سے چیئرمین آل ایمپلائز گرینڈ الائنس ایبٹ آباد زوالفقار عباسی نے ایبٹ آباد  پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کٹ لگایا گیا۔حکومت نے ملازمین کش پالیسیاں اپنا رکھی ہیں۔صوبہ کی سطح پر تمام تنظیموں نے اتحاد کرکے حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔اس موقع پر مختلف محکموں کی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران  پروفیسر دلاور خان، امجد خان جدون،اظہر خان جدون۔