یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں خصوصی تقریب

  یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ مقررین نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینے کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی۔