ملتان،ٹمبرمارکیٹ،بھتہ خوروں کا دھاوا،تاجر پر تشدد

    ملتان،ٹمبرمارکیٹ،بھتہ خوروں کا دھاوا،تاجر پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)ٹمبر مارکیٹ میں بھتہ خور کا تاجر پرتشدد ہوائی فائرنگ تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام لکڑ منڈی کے رہائشی عبدالرحمن المعروف منا نے ٹمبر مارکیٹ سرکلر روڈ پر فرنیچر کے تاجر میاں وسیم اختر کے شوروم پر آٹھ سے دس افراد کے ہمراہ دھاوا بولا اور کہا کہ مجھے بھتہ دو انکار پر پسٹل کے بٹ مارے جس سے میاں وسیم اختر کا سر پھٹ گیا اور وہ زخمی ہو گیا واقعہ کے شور شرابا پر مارکیٹ کے تاجر جمع ہونے شروع ہوئے تو عبدالرحمن منا ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا جس تاجروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

کردیں اور احتجا ج کیا جس کی قیادت صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد صادق نے کی اس موقع پر شیخ سجاد احمد،مرزا اصغر اور دیگر تاجر نمائندے بھی موجود تھے حافظ صادق اور متاثرہ تاجر میاں وسیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالرحمن منا اکثر و بیشتر دکانداروں سے بھتہ وصول کرتا رہتا ہے انکار پر مار پیٹ دھمکیاں معمولی بات ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری متحد اور اتفاق رائے رکھتی ہے اگر ایسے ہی واقعات رونما ہوتے رہے تو ہم شٹر پاور بھی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے جس سے اس قسم کے واقعات اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں بھی عام ہیں ڈاکوں ایسے جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے والا کوئی نہیں پولیس رشوت کے بغیر کام نہیں کرتی مقدمات کے اندراج واخراج،فریقین میں صلح تک کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے ٹاٹ مافیا کو پروٹوکول دیا جاتا ہے جبکہ عام شہری اور تاجر بغیر نذرانہ کے اپنا جائز کام نہیں لے سکتا اور ذلالت انکا مقدر ہوتی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب،آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو تحفظ دیا جائے غندہ گرد وبھتہ خور عناصرکو گرفتار کرکے سختی سے نمٹا جائے ظل و ذیادتی کا شکار ہونے والے تاجر کو انصاف دلایا جائے اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو تاجر برادری مین وہاڑی روڈ بلاک کرکے سراپا احتجا ج ہو گی۔