ریلوے ملازمین کو غیر ضروری  مقدمات سے بچانے کیلئے نوٹیفکیشن ریلیز

  ریلوے ملازمین کو غیر ضروری  مقدمات سے بچانے کیلئے نوٹیفکیشن ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)ریلوے پریم یو نین کے صدر رانا شریف،رانا  ملک احسن اور کمر ش سٹاف کی طرف سے  اپنے ایک بیان میں کہا ریلوے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ  پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ محمد انو راور سی ای اوعا مر بلوچ کی کاوشوں کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہاکہ ملازمین کو غیر ضروری مقدمات سے بچانے کے لیے نوٹیفکیشن جا ری کے کر دیا ہے (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

مطابق تفصیل کے مطا بق ریلوے ملازمین، بالخصوص کمرشل اسٹاف کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی ریلوے ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل متعلقہ مجاز افسر کی اجازت لازمی ہوگی۔یہ اہم فیصلہ پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی مسلسل جدوجہد اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو عرصہ دراز سے ریلوے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں پریم یونین کا موقف ہے کہ کمرشل اسٹاف کو ڈیوٹی کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور بعض اوقات معمولی معاملات میں ان پر غیر ضروری مقدمات درج کر دیے جاتے ہیں، جس سے وہ ذہنی دباو اور مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، اب کسی بھی ریلوے ملازم، خاص طور پر کمرشل اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پہلے مجاز افسر سے باقاعدہ منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو غیر ضروری قانونی کارروائیوں سے بچانا اور ان کے کام کے ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔پریم یونین کے رہنماوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ریلوے ملازمین کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پریم یونین کی مسلسل کوششوں اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اسی طرح موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ریلوے ملازمین نے بھی اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے تحفظات دور ہوں گے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں نبھا سکیں گے۔