بجلی چوروں، ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن،تین کروڑ وصول

    بجلی چوروں، ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن،تین کروڑ وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں مزید 3کروڑ50لاکھ روپے واجبات /بقایاجات وصول کئے گئے۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن میں ریکوری گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی نادہندگان سے کی گئی جبکہ 18لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی۔ ملتان اور وہاڑی میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کر(بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

کے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاریں بھی اتارلی گئیں۔ایک روز میں مزید 42 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔32بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر30 لاکھ 40 ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ملک محمد عارف وینس کی ہدایت پر سرکل سرویلنس ٹیم نے مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ ایس ڈی او اے ٹی بی /انچارج سرکل سرویلنس ٹیم رانا محمد عمران اور لائن سپریٹنڈنٹ علی اصغر کی سربراہی میں ٹیم نے واپڈ اٹان سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران ایک گھریلو میٹر پر 7131یونٹس زیر التوا پائے گئے۔ نئے نصب ہونے والے کنکشن کی بلنگ کے لئے ریونیو آفس میں فیڈنگ نہیں کروائی گئی جسکی وجہ سے صارف کو پہلا بل جاری نہ ہوسکا۔ انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میں بھی تبدیل ہونے والے میٹر کا ایم سی او فیڈ نہیں کروایاگیا جسکی وجہ سے تقریبا4000یونٹس زیر التوا تھے اور صارف کو 5ماہ سے صفر یونٹ کا بل موصول ہورہاتھا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے سرویلنس ٹیم کی رپورٹ پر واپڈا ٹان اور انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژنوں کے متعلقہ لائن سپریٹنڈنٹس /فیڈرز انچارج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 3روز میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاہے۔ سرویلنس ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے علاقہ بستی خداداد میں سوئچ سسٹم بناکر بجلی چوری پکڑلی۔ میٹر اکانٹ نمبر 05-15118-0397500بنام عبدالمجید کے گھریلو میٹرکی چیکنگ کے دوران سوئچ سسٹم بناکر ڈائریکٹ بجلی چوری کی جارہی تھی۔ موقع پر بجلی چور صارف کا میٹربندپایاگیا۔ ٹیم نے بجلی چورکو جرمانہ بل جاری کرنے اور مقدمہ کے اندراج کی سفارش کی ہے۔3فروری 2025 کو ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو6لا کھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور9 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو۔ ڈی جی خان سرکل میں 5افراد کوایک لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد اور5یف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 3صارفین کو 2لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں 5صارفین کو4لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 3 بجلی چوروں کو 3 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائداور3ایف آئی آرز درج،رحیم یار خان سرکل میں 4 صارفین کو70ہزار روپے جرمانہ عائداور4ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کو2لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد اور3مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 2 بجلی چوروں کو7 لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 5 صارفین کو2لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔