ملتان، چوروں، ڈاکوؤں کی لوٹ مار، پولیس غائب
ملتان(وقائع نگار)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 36مقدمات درج کرلیے۔تھانہ نیوملتان کے علاقے احمد رضا سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عمیر عبدالمجید سے ملزمان موبائل لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے زبیر سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے ذوالفقار سے تین مسلح ڈاکو نقدی9ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ کینٹ کے علاقے محمد سلیم سے مسلح ملزمان نقدی15ہزار و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ مظفر آباد کے علاقے غلام مصطفی سے چار ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی4(بقیہ نمبر63صفحہ6پر)
8ہزار لوٹ لی،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے جھپٹا مارکر احمد سے موبائل لے گئے،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اعظم سے نامعلوم ملزمان نے 30ہزار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈاکٹر محمد شاہ،محمد بشیر، محمد عرفان، عاشق حسین، بلال، محمد ممتاز، زاہد حسین، محمد رمضان، عبدالجبار، عبدالغفار، محمد فیصل، محمد شعیب، عبدالرحمن، حنا بی بی،عقیل احمد، ارشد محمود، حبیب اللہ، سجاد، نند لعل، اشرف، حسین احمد، شاہین، ساجد علی،کاشان خان، الیاس احمد، علی حسن، عدنان،زین اصغر اور محمد شان کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی