اسپاٹیفائی،چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان، بزنس مستحکم
ملتان(پ ر) اسپاٹیفائی نے سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کردیئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق اس سہ ماہی کا اختتام پہلے سے زیادہ مستحکم انداز سے کیا گیا ہے اور اسپاٹیفائی اپنے قیام کے بعد پہلی بار پورے سال کے مکمل منافع کی کامیا(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
بی منا رہا ہے۔ دسمبر 2024 کے اختتام تک، اسپاٹیفائی کے ماہانہ فعال صارفین (ایم اے یو) 675 ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ مالیاتی نتائج اب تک چوتھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین کے اضافے کو سامنے لاتے ہیں۔ اسپاٹیفائی پریمیم سبسکرپشن بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 263 ملین تک پہنچ گئی، جس سے اشتہارات کے بغیر گیت سننے اور ذاتی مواد سماعت کرنے سے متعلق صارفین کی مسلسل خواہش اجاگر ہوئی۔ مالی طور پر کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافے کے ساتھ 4.2 ارب یورو تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سبسکرپشن اور ایڈورٹائزنگ دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹیفائی نے 32.2 فیصد کا ریکارڈ بلند مجموعی مارجن (record-high gross margin)حاصل کیا، ا