سنٹرل جیل،سزا یافتہ قیدی کی حالت خراب، ریسکیو آپریشن، ہسپتال منتقل
ملتان(وقائع نگار)سنٹرل جیل میں سزایافتہ قیدی حالت غیر ہونے پر کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سنٹرل جیل میں مقید تھانہ قریشی مظفر گڑھ میں درج مقدمہ نمبر 149/11 بجرم 302کا سزایافتہ قیدی غلام شبیر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے جیل حکام نے حالت غیر ہونے پر علاج معالجہ کیلئے سکیورٹی کے سخت احصار میں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔