مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں لازوال،رانا قاسم نون

  مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں لازوال،رانا قاسم نون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، شجاع آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کیساتھ آ ج یکجہتی کا اظہار کریں گے,یوم یکجہتی کشمیر پورے ملک میں منایا جائے گا,مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی,حالیہ نام نہاد الیکشن میں بی جے پی بری طرح سے ہاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہد(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 مسلسل اور لازوال ہیں,کشمیر میں تعینات دس لاکھ بھارتی فوج کو پولیس کے اختیارات دیں دیئے گئے ہیں,حریت رہنماں سے بہیمانہ سلوک کیا جارہا ہے,سلام ہو کشمیریوں کو جنہوں نے اس سب کے باوجود جدوجہد آزادی جاری رکھی ہوئی ہے,کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں انہوں  نے کہا آج کوہ ہالا پل پر انسانی زنجیر بنائی جائے گی,شاہ راہ دستور سے پارلیمنٹ ہاس تک ریلی نکالی جائے گی,کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے,کشمیر ہمارا ہے,کشمیریوں کے حق میں آواز پوری دنیا میں گونجے گی,مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے مسئلہ کشمیر تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہے اور کشمیر کا حل ضروری ہے کشمیر کاز کو پوری دنیا میں اجاگر کریں گے کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہد مسلسل اور لازوال ہیں کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر کی ازادی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لا کر بسایا جا رہا ہے بھارتی افواج انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے اور کشمیری رہنماں سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے نہتے لوگوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔