رحیم یارخان،دو حادثے،نوجوان سمیت2جاں بحق
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گڑھی روڈ پرمقامی کاٹن فیکٹری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تحصیل خانپور بستی درکھان پکالاڑاں کا رہائشی 24 سالہ نوجوان اللہ بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی۔ظاہر پیر فرید چوک کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کشمیر (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
کا رہائشی ڈرائیور 40 سالہ عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی عبدالرزاق کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔