چشتیاں،پولیس آپریشن،سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    چشتیاں،پولیس آپریشن،سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولنگر(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)چشتیاں شہر فرید میں ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا جو کہ سنگین وارداتوں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان ڈکیتی و راہزنی جیسی متعدد وارداتوں میں (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 انتہائی مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جس میں موٹر سائیکلز, موبائل فونز اور نقدی شامل ہے ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کریک ڈان جاری رہے گا اوربہاولنگر کی عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تھانوں کو عوام دوست بنانے کی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رہے تاکہ عوام پولیس کو اپنا معاون دوست سمجھیں