فہد ٹاؤن،دھماکہ، پولیس آپریشن، مرکزی ملزموں سمیت پانچ افراد گرفتار

      فہد ٹاؤن،دھماکہ، پولیس آپریشن، مرکزی ملزموں سمیت پانچ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            ملتان(وقائع نگار)ملتان کے علاقے فہد ٹان میں ہونے والے گیس دھماکے کے مقدمے میں پولیس نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے رحمت کیریج کمپنی سے تعلق رکھنے والے دو مرکزی ملزمان فیاض(ڈرائیوراور محمد عارف)فورمین)سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کمپنی ٹینکر کے ذریعے مختلف شہروں میں گیس سپلائی کرتی تھی، تاہم اس کے کچھ ملازمین غیر قانو(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

نی گیس ری فلنگ میں ملوث تھے۔ غیر قانونی ریفلنگ کے دوران دھماکہ ہوا، جس نے کئی جانیں لے لیں اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 282/25 درج کیا، جس میں دفعات 302، 7ATA، 285، 286 اور 109 شامل کی گئیں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان کی زیر نگرانی ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید اور ڈی ایس پی مظفرآباد بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد محمد رمضان گل نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گرفتار ملزمان گیس کی غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث ایک نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ واقعے کے روز بھی یہ گیس ری فلنگ کر رہے تھے کہ اچانک ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے مزید تفتیش کے بعد اس نیٹ ورک کے مزید افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رحمت کیریج کمپنی کا مالک اور چند دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔سی پی او ملتان نے ہدایت دی ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ یہ کارروائی غیر قانونی گیس ری فلنگ اور ٹرانسپورٹ کے خلاف ایک بڑی پیش رفت ہے، جس سے مستقبل میں ایسے خطرناک حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔