مقدمہ خارج کرنے کامعاملہ،علاقہ مجسٹریٹ کا آرڈر معطل، رپورٹ طلب

  مقدمہ خارج کرنے کامعاملہ،علاقہ مجسٹریٹ کا آرڈر معطل، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ نے مقدمہ خارج کرنے سے متعلق علاقہ مجسٹریٹ کے ارڈر معطل کرتے ہوئے ڈی پی او ویہاڑی اور ایس پی انویسٹیگیشن اور اور تفتیشی سے 18 فروری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔پٹیشنر اظہر علی کے وکیل محمد قدیر اصف طور نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کے موقر نے ایک مقدمہ زیر دفعہ 452 148 (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

149 ت پ تھانہ سٹی میلسی میں درج کرایا۔تفتیشی نے اپنے طور پر کینسلیشن کی رپورٹ تیار کر کے اس کی منظوری علاقہ مجسٹریٹ سے لے لی جبکہ اس رپورٹ پر ایس پی انویسٹیگیشن کے دستخط ہونا ضروری تھے فاضل جج نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایکٹ کسی تفتیشی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ اپنے طور پر مقدمے کے اخراج کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔