ملتان،انفراسٹرکچر بحالی کیلئے ریلوے روڈ، لوہا مارکیٹ میں آپریشن
ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تجاوزات کے خلاف گزشتہ روز بھرپور کریک ڈان کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ کی سربراہی میں ریلوے روڈ اور لوہا مارکیٹ میں بھرپور آپریشن کیا گیا اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تعمیرات و شیڈز مسمار کرکے تھڑے توڑ دیے گئے اس دوران کرین اور ٹریکٹرز کے ذریعے دکانوں کے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
باہر پختہ تعمیرات موقع پر توڑ کر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن میں ضلعی پولیس،میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کی مشترکہ ٹیموں نے شرکت کی۔ٹاسک فورس نے شاہراہ پر رکھے کھوکھے،سامان اور تعمیراتی میٹریل بھی ضبط کرلیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 5 دکانیں سربمہر کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا جبکہ گنجان اور تجاوزات والے بازاروں میں مرحلہ وار گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔محمد علی بخاری نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چھوٹے بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کرینگیتاجر برادری نقصان سے بچنے کیلئے ازخود تجاوزات کا خاتمہ کرے۔