وہاڑی جمخانہ،لاہورہائیکورٹ کا الیکشن شیڈول جاری کرنیکا حکم
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) ہائیکورٹ ملتان نے تعطل کا شکار وہاڑی جمخانہ کے سالانہ انتخابات کروانے کیلئے سابق سیکرٹری جمخانہ کی پٹیشن پر کمشنر ملتان کو اپنی نگرانی میں الیکشن شیڈول جاری کرانے کی ہدایات کردیں۔ پٹیشنر کے کونسل محمد خالد فاروق ایڈو(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
وکیٹ سپریم کورٹ نے بتایا کہ ہر سال دسمبر میں منعقد ہونے والے وہاڑی جمخانہ کے انتخابات امسال ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور موجودہ باڈی کی ملی بھگت سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے سابق سیکرٹری جمخانہ رانا محمد سجاد کی طرف سے الیکشن کے فوری انعقاد کیلئے انہوں نے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پٹیشن نمبر 1003-25 فائل کی جس پر ہائیکورٹ کے معزز جج مسٹر جسٹس ارسال حسن سید نے کمشنر ملتان عامر کریم کو حکم جاری کیا کہ وہ سابق سیکرٹری جمخانہ رانا محمد سجاد کی درخواست پر وہاڑی جمخانہ کے الیکشن کا شیڈول اپنی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری جاری کرائیں۔