انگریزی زبان میں لکھی گئی نظموں کی کتاب ”ورگوٹیلز Virgo Tales ” کی 11سالہ پاکستانی مصنفہ

انگریزی زبان میں لکھی گئی نظموں کی کتاب ”ورگوٹیلز Virgo Tales ” کی 11سالہ ...
انگریزی زبان میں لکھی گئی نظموں کی کتاب ”ورگوٹیلز Virgo Tales ” کی 11سالہ پاکستانی مصنفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (طاہر منیر طاہر)  متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں مقیم    پاکستانی طالبہ عروش وقاص نے   انگریزی زبان میں ”ورگوٹیلز  Virgo  Tales ” کے نام سے  نظموں کی کتاب لکھ کر  کمسن انگلش  رائیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا- ماڈل سکول مصفح ابوظہبی میں زیر تعلیم  عروش وقاص  5ویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ان کی عمر  صرف گیارہ 11 سال ہے- انہوں نے 7 سات برس کی عمر میں ہی نظمیں لکھنا شروع کردی تھیں- اساتذہ  اور اپنی والدہ کی  رہنمائی  میں  انہوں نے شخصیات، سائلنس، فینٹاسی، تقدیر، زندگی،موت کی حقیقت، اورزندگی میں رشتوں کی اہمیت پرلکھا- عروش وقاص کا کہنا ہے کہ والدہ کے بعد  میری   ٹیچرز میڈم وحیدہ اور میڈم زینت نے  ہر  موقع  پر میری  رہنمائی کی جس کا نتیجہ ہے کہ میں  Virgo  Tales کی مصنفہ ہوں جبکہ  مختلف النوع موضوعات پر لکھنے کا  مزید  سلسلہ جاری ہے- عروش وقاص   کی پہلی کتاب "ورگو ٹیلز”میں آٹھ 8  چیپٹرز ہیں جس میں مختلف موضوعات پر 70 نظمیں ہیں جس میں  چاند،سمندر،صحرا، رین بو، ڈارک میموری، میری پیاری بلی، دوسری ماں، ہیپی مدرزڈے، بسکٹ،سیکرٹ،اوردیگربہت سے موضوعات شامل ہیں۔ عروش وقاص  کی والدہ نے بتایا کہ عروش ایک بہت اچھی اسکیچ آرٹسٹ بھی  ہے اور وہ کئی مقابلے جیت چکی ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی اور عربی زبان میں نظم گوئی میں کمال عروج رکھتی ہے خبریں پڑھنا اس کاجنون ہے وہ خود کابہترین ورژن  بنناپسندکرتی ہے قرآن پاک کی تلاوت بھی بڑی خوش الحانی سے کرتی ہے ۔ حال ہی میں انہیں ابو ظہبی  کے دو  بزنس مین  حضرات  مسٹر طارق اور  طارق جاویدقریشی کی طرف سے حوصلہ افزائی کے طور پر ٹرافی اور کیش پرائز بھی ملا ہے- عروش وقاص نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مزید لکھ کر بطور مصنفہ ملک  و قوم کا نام روشن کریں گی-