سپیریئر کالج رائیونڈ کیمپس میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب ، کشمیری مسلمان بھائیوں کے لیے آواز اٹھانا فرض ہے: قاضی محمد عظیم

لاہور (ویب ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سپیریئر گروپ آف کالجز راےونڈ کیمپس میں مسلم سٹوڈینٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔
اس تقریب کی سرپرستی پروفیسر قاضی محمد عظیم اورصدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن انس کی اور تقریب کے دوران " کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اور بعدازاں ایک علامتی ریلی بھی نکالی گئی۔
طلبا ء سے خطاب میں قاضی محمد عظیم کا کہنا تھا کہ " ہم سب مسلمان ہیں، ہمارا فرض ہے کہ کشمیری مسلمان بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں"۔