کشمیر کی سرزمین پر امن کا سورج جلد چمکے گا,معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی ہماری ذمہ داری ہے۔ یومِ کشمیر کی ریلیوں اور تقریبات میں شرکت کریں۔ انسانی حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی ہر پاکستانی کا عہد ہے۔ عالمی سطح پر پیغام اجاگر کریں کہ امن اور انصاف کے بغیر ترقی نامکمل ہے۔ معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے مزید کہا کہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا "غیرآزاد" خطہ ہے اور ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حامی ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے۔ کشمیر کی آزادی کا خواب ہم سب کا خواب ہے۔ انشاءاللہ! کشمیر کی سرزمین پر امن کا سورج جلد چمکے گا۔ کشمیر کی آزادی تک ہمارا عزم برقرار رہے گا۔ ہماری آواز کشمیری عوام کے حق میں بلند رہے گی۔