کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں: بیرسٹر امجد ملک 

 کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں: بیرسٹر امجد ملک 
 کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں: بیرسٹر امجد ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ریاستی دہشت گردی عالمی برادری کے سامنے ہیں۔  پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔سفارتی، اخلاقی، اور سیاسی سطح پر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ5 فروری ہمیں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد یاد دلاتا ہے۔کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔   ہمیں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہوگا۔دعا ہے کہ کشمیری عوام جلد آزادی کی نعمت حاصل کریں۔