کسی بھی دہشتگرداور سہولت کار کو نہیں بخشا جائیگا: فیلڈ مارشل
کوئٹہ(آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کا مؤثر ردعمل دینے پر پاک فوج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا اور سخت کارروائی کی جائیگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدھ کے روزکوئٹہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سلامتی کے جاری آپریشنز پر جامع بر یفنگ دی گئی،جس میں بھارتی پشت پناہی سے سرگرم بین الاقوامی سطح پر نامزد دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کی جانب سے کیے گئے حالیہ دہشتگردی کے حملوں اور سکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر جارحانہ ردعمل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔فیلڈ مارشل کو بتایا گیا کہ مؤثر ردعمل کے نتیجے میں دشمن کے بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم ناکا م بنا دیئے گئے، اس موقع پر ریاستی رٹ کو مزید مضبوط بنانے، عوام اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کسی بھی دہشتگرد اور اس کے سہولت کار کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا، تمام عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کسی بھی جواز کے تحت تشدد اور دہشتگردی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ کسی بھی بہانے سے تشدد اور دہشتگردی کو جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کسی بھی دہشتگرد اور اس کے سہولت کار کو ہرگز نہیں بخشا جائیگا اور پاکستان دشمن عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔فیلڈ مارشل نے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں، بشمول پاک فو ج، ایف سی اور پولیس کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا فورسز نے اپنی جانوں پر کھیل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔بعد ازا ں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (CMH) کوئٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں زیرِ علاج پاک فوج، ایف سی اور پو لیس کے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے زخمیوں کے بلند حوصلے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ان کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس دورے نے اس عزم کو مزید پختہ کیا ہے کہ ریاست پاکستان غیر ملکی سرپرستی میں ہونیوالی د ہشتگردی کیخلا ف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور امن و امان کی بحالی کیلئے آخری حد تک جائے گی۔
فیلڈ مارشل
