عالمی منڈی میں خام تیل 2 فیصد سستا ہو گیا

عالمی منڈی میں خام تیل 2 فیصد سستا ہو گیا
عالمی منڈی میں خام تیل 2 فیصد سستا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا ایران مذاکرات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد کم ہوگئی

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد کم ہوگئی، برطانوی برینٹ کروڈ آئل 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.06 فیصد کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی بیرل پرآگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم ایران امریکا مذاکرات کی خبروں کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید :

بزنس -