محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بسنت کے موقع پر لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر کسی قسم کی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور میں بسنت کے دوران موٹرسائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے۔دفعہ 144 کے تحت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ ہو گی۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی.

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 6، 7 اور 8 فروری کو شہرِ لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دے رکھی ہے۔