سعودی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اختلافات کو بات چیت اور سفارتکاری سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خاجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو گزشتہ شب ہوئی۔
