کرکٹ میں شکست کے بعد ہندوستانیوں کو پاکستان پھر دہشت گرد نظر آنے لگا،میانداد کا بھارتی دورہ منسوخ

کرکٹ میں شکست کے بعد ہندوستانیوں کو پاکستان پھر دہشت گرد نظر آنے لگا،میانداد ...
کرکٹ میں شکست کے بعد ہندوستانیوں کو پاکستان پھر دہشت گرد نظر آنے لگا،میانداد کا بھارتی دورہ منسوخ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی عوام کو پاکستان ایک بار پھر دہشت گرد نظر آنے لگا ہے جس کے بعد پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاندادنے تیسرے ون ڈے میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ جاوید میانداد کو بھارتی ویزا جاری کرنے پر ہندوستانی عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ داﺅد ابراہیم کے رشتے دار جاوید میانداد کو ویزا جاری نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ جذبات پر قابو نہ رکھنے والے ہندوستانیوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں ۔ ایسے حالات میں بھارت میں دہشت گردی میں ملوث داؤد ابراہیم کے رشتے دار کو ویزا جاری نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ویزا طے شدہ طریقے کار کے مطابق جاری کیا گیا ہے جبکہ جاوید میانداد اس منفی لسٹ میں بھی شامل نہیں جن کے بھارتی ویزے کے اجراءپر پابندی ہے۔ بھارت میں شدید مخالفت کے بعد جاوید میانداد نے چھ جنوری کو ہونے والے آخری ون ڈے میچ میں شرکت کا فیصلہ واپس اور بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کے سابق فاسٹ باﺅلر چیتن شرما کو بھی شارجہ میانداد کا تاریخی چھکا یاد آ گیا اور انہوں نے میڈیا پر یہ زہر اگلا کہ جاوید میانداد داﺅد ابراہیم کے بیٹے کا سسر ہے اس کو بھارت کا ویزا نہیں دیا جانا چاہئے تھا اس لئے بھارتی حکومت جواب دے کہ میانداد کو ویزا کیوں جاری کیا گیا۔ 

مزید :

کھیل -