شاہ زیب قتل کا اہم ملزم فرار، متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

شاہ زیب قتل کا اہم ملزم فرار، متحدہ عرب امارات پہنچ گیا
شاہ زیب قتل کا اہم ملزم فرار، متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس افسر کے بیٹے شاہ زیب کے قتل کا ایک اہم ملزم شاہ رخ جتوئی فرار ہو کر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ نمبر 5694996 B پر 27 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا سفر کیا جبکہ اس ضمن میں پولیس میں کسی تحقیقاتی ادارے کے پاس ریکارڈ نہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ملزم کے یو اے ای فرار ہونے کی خبر پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے اس لئے وہ فرار نہیں ہو سکتا لیکن حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق ملزم شاہ رخ کے پاسپورٹ پر 27 دسمبر کو یو اے ای میں داخلے کی مہر ثبت ہے جبکہ اس کے پاسپورٹ پر یو اے ای سے پہلے آخری سفر آسٹریلیا سے پاکستان کیا گیا۔ 

مزید :

کراچی -