ممبئی میں آتشزدگی ، 100جھگیاں جل گئیں
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی کی جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی سے 100 سے زائد گھر جل کے خاکستر ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے شانتی ٹاﺅن میں علی الصبح ایک جھگی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیںتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔چار گھنٹوں تک بھڑکنے والی آگ نے جھگیوں میں رہنے والوں کو بے گھر کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔