چارسدہ میں فائرنگ، فلاحی تنظیم کے دواہلکار جاں بحق

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اتمانزئی میں فلاحی تنظیم کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکارجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی الخدمت ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی گاڑی پر دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دورضاکار جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔