کراچی کے ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں ڈکیتی ، ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں ڈکیتی ، ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں ڈکیتی ، ڈاکولاکھوں روپے لوٹ کر فرار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان بنک سے نکلنے والی خاتون سے تین لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گذشتہ روز جمشید ٹاﺅن میں ہونیوالی بنک ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک خاتون بنک سے ساڑھے تین لاکھ روپے لے کر باہر آئی تو دو موٹرسائیکل سواروں نے اُس پر پستول تان لیااور بنک سے نکلوائی گئی رقم کا تقاضا کیا اور چھین کر فرارہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے گاڑی کی چابی بھی ساتھ لے گئے اور اُن افراد کو معلوم تھاکہ کتنی رقم خاتون نے نکلوائی ہے جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کے ذریعے بنک کے اندر موجود مخبر کی تلاش شروع کردی ہے ۔ دوسری طرف گذشتہ روز ہونیوالی بنک ڈکیتی کا مقدمہ جمشید ٹاﺅن تھانے میں بنک منیجر کی مدعیت میں درج کرلیاگیاہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز آٹھ ملزمان سولہ لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے تھے ۔

مزید :

کراچی -