مقبوضہ کشمیر میں جیل بھروتحریک کا آغاز، یاسین ملک سمیت پچاس افراد گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں جیل بھروتحریک کا آغاز، یاسین ملک سمیت پچاس افراد گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں جیل بھروتحریک کا آغاز، یاسین ملک سمیت پچاس افراد گرفتار

  

جموں (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو عمرقید کی سزا دینے کے خلاف جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر جماعتوں کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کر دی گئی ہے اور پولیس نے لبریشن فرنٹ کے رہنما ءیاسین ملک سمیت پچاس افراد کو گرفتار کرلیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 19 کشمیریوں کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دئیے جانے کے خلاف دس روزہ جیل بھرو تحریک شروع کی گئی جس کے پہلے مرحلے میں سرینگر کے لال چوک پرسینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پچاس سے زائد افراد نے گرفتاریاں دیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں جبکہ جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ سات جنوری سے شروع کیا جائے گا۔

مزید :

انسانی حقوق -