تشددکرنیوالے ”مسیحاﺅں “کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دوروز کی توسیع

تشددکرنیوالے ”مسیحاﺅں “کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دوروز کی توسیع
تشددکرنیوالے ”مسیحاﺅں “کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دوروز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس سمیت سینئر ڈاکٹروں اور صحافیوں پر تشددکرنیوالے سات ینگ ڈاکٹروں کو مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاہے ۔ دنیانیوزکے مطابق تھا نہ سول لا ئن پو لیس نے ایم ایس ڈسٹر کٹ ہسپتال ڈاکٹر انور امان ،سینئر ڈاکٹرز اور صحا فیوں پرتشدد کے الزام میں گر فتار ینگ ڈاکٹرز کے ضلعی صدر ڈاکٹر کاشف بلال ، ڈاکٹر احتشام ،ڈاکٹر کاشف بشیر ،ڈاکٹر فراست اللہ شاہ ، ڈاکٹر طاہر ، ڈاکٹر عبداللہ ضیاءسمیت 7 ینگ ڈاکٹرز کو دو روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے گرفتار ڈاکٹرز کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی تو سیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب سول لائن پولیس نے وائی ڈی اے کے صدر کاشف بلال کے ہم زلف ڈاکٹر قیصر بٹ کو بھی حراست میں لے لیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -