کراچی میں10جنوری سے ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل شرو ع ہو گا

کراچی میں10جنوری سے ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل شرو ع ہو گا
کراچی میں10جنوری سے ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل شرو ع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں دس جنوری کو ووٹرزکی گھر گھر جانچ کا عمل شروع ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پاک فوج نے الیکشن کمیشن کے عملے اور دیگر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں چھٹی کے روز بھی الیکشن کی تیاریوں اور ووٹرزکی جانچ پڑتال کے حوالے سے کام جاری رہے گا۔اے آ روائی نیوز کے مطابق ووٹرز کی جانچ کے عمل میں سات ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بارہ ہزار افراد پر مشتمل عملہ ووٹرز کی گھر گھر جانچ پر تعینات ہوگا۔ چھ سو ستانوے سپروائزر انتخابی عملے کی نگرانی کریں گے۔ ایک سو اکیانوے اسسٹنٹ آفیسر کو سپروائزر کوروزانہ کی کارکردگی پر رپورٹ فراہم کریں گے۔

مزید :

کراچی -