توقیر صادق کی گرفتاری کیلیے پولیس اور نیب کی ٹیم عرب امارات جائے گی

توقیر صادق کی گرفتاری کیلیے پولیس اور نیب کی ٹیم عرب امارات جائے گی
توقیر صادق کی گرفتاری کیلیے پولیس اور نیب کی ٹیم عرب امارات جائے گی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کا سراغ لگا کر نیب اور پولیس کی مشترکہ ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہو ں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق توقیر صادق متحدہ ارب امارات کی ریاست میں موجود ہیں اور ان کی نقل و حمل کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور پولیس کی مشترکہ چار رکنی ٹیم آئندہ دو روز میں گرفتاری کے لئےروانہ ہونگی۔ امید ہے کہ احتساب عدالت سے گرفتاری کے دائمی وارنٹ حاصل کرتے ہی ٹیم یو اے ای روانہ کر دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے تینوں سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ نیب حکام نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ کو چٹھی لکھ دی ہے کہ اگر پاکستانی مشن یا سفارتخانے نے توقیر صادق کی کوئی مدد کی تو اس کے خلاف بھی قانون کارروائی ہوگی جو دس سال بھی ہو سکتی ہے۔ لاہور پولیس نے بھی اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جو پیر کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی جبکہ نیب حکام بدھ کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -