کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت سات افراد جاں بحق

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت سات افراد جاں بحق
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت سات افراد جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روشنیوں کے شہر کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دوسگے بھائیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی عرفان اور صفدر جاں بحق ہوگئے۔ ناگن چورنگی، نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی کے قریب نامعلوم افراد نے پنکچر کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی شہزاد اور ارشاد شدید زخمی ہوگئے ۔شہزاد ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نیوکراچی فائیو جے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ سائٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ساٹھ سالہ شخص کو قتل کردیا۔ رات گئے سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مزید :

کراچی -