چارسو سے زائد سی این جی اسٹیشنز گیس چوری میں ملوث ہیں:مشیر پیٹرو لیم

چارسو سے زائد سی این جی اسٹیشنز گیس چوری میں ملوث ہیں:مشیر پیٹرو لیم
چارسو سے زائد سی این جی اسٹیشنز گیس چوری میں ملوث ہیں:مشیر پیٹرو لیم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چارسو سے زائد سی این جی اسٹیشنز گیس چوری میں ملوث ہیں جن کے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست دیدی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورممبران بلیک میلر ہے۔ کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی آفس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ چارسو سے زائد سی این جی اسٹیشنز گیس چوری میں ملوث ہیں جن کے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست دیدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کی کھاد فیکٹری اور کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔مشیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین پہلی ترجیع ہیں کمرشل استعمال کے لیے گیس موجود نہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نو جنوری کو کے پی ٹی اور ایل این جی کا پہلا ٹینڈر کھل جائے گا۔ بارہ سے اٹھارہ ماہ میں ملک میں ایل این جی آجائے گی۔ گیس چوری میں کمی کے لئے ڈسٹربیوشن کمپنی ان بنائی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -