وہ ایک کام جس میں مردوں کی کارکردگی خواتین سے کہیں بہتر ہوتی ہے، ماہرین نے حیران کن انکشاف کر دیا

وہ ایک کام جس میں مردوں کی کارکردگی خواتین سے کہیں بہتر ہوتی ہے، ماہرین نے ...
وہ ایک کام جس میں مردوں کی کارکردگی خواتین سے کہیں بہتر ہوتی ہے، ماہرین نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) آج تک یہ معمہ حل نہیں ہو پایا تھا کہ خواتین وقت کی پابندی کرنے اور دیئے گئے وقت میں کوئی کام سرانجام دینے میں ناکام کیوں رہتی ہیں؟ اب ماہرین نے اس کی ایک سائنسی وجہ بیان کر دی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین ڈیڈلائن کے معاملے میں مردوں سے کمزور ہیں۔ اگر انہیں کوئی کام کسی مخصوص وقت میں کرنے کے لیے دیا جائے تو وہ اس میں مردوں کی نسبت بدتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ماہرین نے تحقیق میں کچھ مردوخواتین کو وقت کی حد کے بغیر امتحان دینے کو کہا۔ اس امتحان میں خواتین نے مردوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد شرکاء کو پھر امتحان میں بٹھایا گیا اور انہیں مخصوص وقت(ڈیڈلائن) دے دی گئی۔ اب خواتین کی کارکردگی مردوں کی نسبت کہیں بری تھی۔

اٹلی کے تحقیق کاروں کی یہ تحقیقاتی رپورٹ ’’دی اکانومسٹس‘‘ میں شائع ہوئی ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ چند ہی خواتین اعلیٰ پائے کی نوکریاں حاصل کرپاتی ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ ’’ہماری تحقیق سے لیبر مارکیٹ میں مردوں اور خواتین کے فرق اور اعلیٰ درجے کی نوکریوں میں خواتین کی کم نمائندگی کی وجوہات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو گی۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ خواتین وقت کا پریشر برداشت نہیں کر سکتیں، اگر انہیں اس قید سے آزاد کر دیا جائے تو وہ مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔‘‘ماہرین نے رپورٹ میں خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں ایسے نوکری سے گریز کرنا چاہیے جس میں انہیں مخصوص وقت میں کوئی کام سرانجام دینا پڑے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس