وہ وقت جب مسافر مگرمچھ چھپا کر جہاز میں لے آیا، پھر دورانِ پرواز کیا ہوا؟ ایسی داستان کے جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

وہ وقت جب مسافر مگرمچھ چھپا کر جہاز میں لے آیا، پھر دورانِ پرواز کیا ہوا؟ ...
وہ وقت جب مسافر مگرمچھ چھپا کر جہاز میں لے آیا، پھر دورانِ پرواز کیا ہوا؟ ایسی داستان کے جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

  

کنشاسا(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں 2010ء میں ایک جہاز حادثے کا شکار ہوا تھا اورایک گھرپر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں برطانوی پائلٹ سمیت 20افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس طیارے کی تباہی کی وجہ ایسی حیران کن اور ہولناک تھی کہ آپ بھی جان کر گھبرا جائیں گے۔ اس حادثے میں ایک شخص زندہ بچ گیا تھا جس نے اصل کہانی حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بتائی۔ دراصل ایک مسافر چھپا کر طیارے میں ایک مگرمچھ لے آیا تھا۔ دوران سفر مگرمچھ کھل گیا اور جہاز کے مسافر اور عملے کے افراد انتہائی خوفزدہ ہو گئے ۔ مگرمچھ کیبن میں گھس گیا جس کے بعد پورے جہاز میں ایک بھگدڑ مچ گئی اس دوران جہازکا توازن کھو گیا اور وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حیران کن طور پر مگرمچھ اس حادثے میں محفوظ رہا تھا۔ یہ جہاز کانگو کے دارالحکومت کنشاسا سے کانگو ہی کے شہر بینڈونڈو جا رہا تھا جو اپنی منزل سے چند سو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس